لاہور میں وائرل انفیکشن کے کیسز ممکنہ کورونا وائرس قرار 

Apr 09, 2025 | 11:42:AM
لاہور میں وائرل انفیکشن کے کیسز ممکنہ کورونا وائرس قرار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز )لاہور میں وائرل انفیکشن کے مریض سامنے آنے لگے۔ تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات کے مریضوں کو طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس قرار دے دیا۔

لاہور میں وائرل انفیکشن پھیلنے لگا۔ گزشتہ 3 ہفتوں میں سینکڑوں مریض سرکاری و نجی اسپتالوں، کلینکس میں رپورٹ ہوگئے, طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قرار دے دیا۔

مریضوں کو تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات ہیں  مگر طبی ماہرین کے مطابق وائرس کی متعدد قسمیں سامنے آنے پر اب کورونا ٹیسٹ کا مشورہ نہیں دیتے۔ نجی لیبارٹریز کے مطابق لوگ کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ محکمہ صحت پنجاب بھی ٹیسٹ نہیں کر رہا۔

 یہ بھی پڑھیں:سریے  اور سیمنٹ کا نیا ریٹ سامنے آ گیا

ہیڈ آف پلمنولوجی،میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعرفان ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو ہو رہا ہے، لوگ اسپتالوں میں داخل ہورہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو رش کے مقامات میں ماسک کا استعمال کرنے، علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔