پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی،پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ پرویزالٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے،عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔