(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رُکن کنگنا رناوت 1 لاکھ روپے بجلی کا بِل آنے پر ریاستی حکومت پر برس پڑیں۔
کنگنا رناوت نے حال ہی میں ریاست ہماچل پردیش میں موجود اپنے منالی کے گھر،جہاں وہ رہائش پذیر نہیں ہیں، کے لیے 1 لاکھ روپے بجلی کا بل وصول کرنے کے بعد ہماچل پردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لوک سبھا رُکن نے کہا کہ ایک غیر آباد گھر کے لیے جہاں کوئی رہتا ہی نہیں اتنا زیادہ بل بھیجنا ریاست کی طرز حکمرانی پر بری طرح جھلکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس مہینے میرے منالی کے گھر کا 1 لاکھ بجلی کا بل آیا جہاں میں رہتی بھی نہیں ہوں، اتنی دردشا کی ہوئی ہے، ہم پڑھتے ہیں تو شرمندگی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔
کنگنارناوت نے یہ تبصرہ ہماچل پردیش میں ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا جہاں انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے 2024 میں سیاست میں قدم رکھاتھاجس کے بعد منڈی، ہماچل پردیش سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور فاتح بن کر ابھریں۔