بینک فراڈ کیس:ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا

Apr 09, 2025 | 13:23:PM
بینک فراڈ کیس:ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ  میں شوہر کی جانب سےفراڈ کے کروڑوں روپے منتقل کیے جانے کے الزام میں اداکارہ کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کوطلب کیاگیا ہے، اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے اور نادیہ حسین کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں متعارف کرانیوالے پروڈیوسر چل بسے

نادیہ حسین کے شوہر فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،بینک فراڈ کیس میں چالان جمع، ملزم کے اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں اہلیہ نادیہ حسین کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔