(سجاد اظہر پیرزادہ) لاہور کی اکثر گلیاں مختلف حوالوں سے مشہور ہیں، یہاں "نکاح والی گلی" بھی ہے اور زمانے بھر میں مشہور گلی "گلی سورجن سنگھ" بھی مگر پنجاب کا ایک شہر ایسا ہے جس میں قبر والی گلی موجود ہے۔ اس شہر کا نام ہے منچن آباد۔
منچن آباد میں قبر والی گلی اس طرح سے اپنا وجود رکھتی ہے کہ آس پاس گھر بنے ہوئے ہیں اور ایک طرف کا راستہ قبرستان کی طرف جاتا ہے، 6 ماہ قبل اس قبرستان کی چار دیواری نہیں تھی، قبروں کے اطراف گہرے گڑھے پڑ چکے تھے’’ سانپ تھے‘‘ قبرستان آنے والے لوگوں کیلئے شدید گرمی میں پانی پینے کا انتظام بھی نہیں تھا۔
6 ماہ قبل شہریوں نے وہ کام کر دکھایا جو یہاں کی انتظامیہ اور مقامی سیاستدان عرصہ دراز سے نہ کرسکے! لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نصف کروڑ روپے اکٹھے کیے اور پھر وہ کمال کیا جس سے باخبر ہو کر انسان حیران رہ جاتا ہے کہ شہری اگر اتحاد کی ٹھان لیں تو ایسے کارنامے بھی انجام پاسکتے ہیں۔ اس بارے میں مکمل معلومات آپ 24 ڈیجیٹل پر اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں جس کا لنک یہاں شیئر کیا گیا ہے، یہ ویڈیو 24 ڈیجیٹل پر اس نام سے موجود ہے "ایسی گلی جس کے درمیان میں ہی قبرموجود۔۔۔
شہریوں نےنصف کروڑسےکون سابڑاکام کردکھایا؟"
منچن آباد میں قبر والی گلی اس لیے معرض وجود میں آئی کہ یہاں کے لوگوں کے مطابق اس شہر پر آسیب کا سایہ ہے۔حیران کُن طور پر یہاں ہوا ایک ہی رُخ چلتی ہے۔ اس شہر میں پھول بھی کھلتے ہیں تو ایک ہی رنگ کے۔مرزےکی صاحباں کو کی گئی تاکید کی طرح ایک تاکید ہی قلم،کتاب،دکان،پان والوں کو متحد کردیتی ہے۔