(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران 730 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالے مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے تک جا پہنچی۔
کوئٹہ میں زندہ مرغی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آمدن میں کمی نے قوت خرید کو محدود کردیا ہے،مرغی فروش کہتے ہیں کہ مرغی پنجاب سے مہنگی آرہی ہے، سستی کیسے بیچیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات کرے۔