ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی اور ہدایت کی لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پراہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،میئر کراچی ،آئی جی پولیس ودیگر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز میں ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سروس وہیکلز میں بھی ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا،کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔
مراد علی شاہ نے نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیارکی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ،نادرا کو منسلک کیا جائےگا،وزیراعلیٰ سندھ نے موٹرسائیکل ٹرپل سواری ،غیر محفوظ بائیکس کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیلئےکمیٹی قائم کردی ، جس کی نگرانی آئی جی سندھ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تمام ہیوی وہیکلزچلانےوالوں کےڈرائیونگ لائسنس چیک کریں ، تمام گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہے، لیک کرتے یا غلط نمبرپلیٹس کے بغیرواٹر ٹینکرز کا سڑکوں پرچلنا ممنوع ہے ،فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔