"کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" سیزن 2:سمرتی ایرانی کی واپسی،تصدیق ہوگئی 

Apr 09, 2025 | 14:52:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مقبول ڈرامے "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔

"ہندوستان ٹائمز" کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے شو "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا، جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان حملہ کیس: ممبئی پولیس نے چارج شیٹ فائل کردی

ایکتا کپور نے شو میں سمرتی ایرانی کی "تلسی ویرانی" کے طور پر واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم سیاست کو تفریح میں لا رہے ہیں، یا یہ کہنا بہتر ہوگا، ایک سیاستدان کو انٹرٹینمنٹ میں لارہے ہیں۔