( 24 نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کردیا۔
ہیٹ ویو کےخطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم میں واپسی: سُسر کا کیا کردار ہے؟ شاداب خان نے لب کشائی کر دی
پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں۔