نیلم منیر کی گلوئنگ جلد کا راز: ڈاکٹر نے کاسمیٹک پروسیجرز کا انکشاف کر دیا

Apr 09, 2025 | 15:34:PM

 (ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی خوبصورتی کارازسامنے آگیااورڈاکٹرزنے حیران کن کاسمیٹک پروسیجرزکاانکشاف کردیا۔

نیلم منیرخان نے ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر عنبرین حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ نیلم منیر نے ان کی پوڈکاسٹ کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، وہ اپنی خوبصورتی میں مصنوعی چیزوں سے زیادہ جدید اسکن کیئر ٹریٹمنٹس پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیلم کو زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی بہت حسین ہیں، لیکن ایک پروسیجر ہے جس کی وہ دیوانی ہو چکی ہیں اور وہ ہے ایکسوسوم تھراپی۔

ڈاکٹر عنبرین کے مطابق یہ ایک جدید، سائنسی اور مہنگا طریقہ علاج ہے جس کے نتائج فوری اور شاندار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے؟ نجومی نے "منّت" چھوڑنے کی وجہ بتا دی

واضح رہے کہ ایکسوسوم تھراپی ایک جدید کاسمیٹک پروسیجر ہے جس میں نوزائیدہ بچے کی نال (Placenta) سے حاصل کردہ پلازما کو جلد میں داخل کیا جاتا ہے ، یہ علاج جلد کو گلو دیتا ہے، جھریاں کم کرتا ہے اور مجموعی طور پر چہرے کو تازگی دیتا ہے۔

مزیدخبریں