(و سیم احمد) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائیرکے اہم میچ میں سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 11رنزشکست دے دی۔
ایل سی سی سی اے گراونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 245 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 233 رنز پر آوٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہی جبکہ زاہدہ جیمز نے 45 رنز بنائے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین جریزر نے 3،ابطحی مقصود اور کلوکی ایبل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں،سکاٹ لینڈ کی ٹیم 45 اوورز میں 244 رنز بنا کر آوٹ ہوئی،سکاٹ لینڈ کی جانب سے سارہ برائس نے 55,میگن میکوئل نے 45 رنز بنائے
ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے 4،عالیانہ الائنی اور کرشمہ رام حیرک نے2،2،وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم میں واپسی؛ سُسر کا کیا کردار ہے؟ شاداب بول اُٹھے