(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی ، بارش ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ژوب، کوئٹہ، نوشکی سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، زیارت، چمن، سبی، پنجگور اور خضدار میں ژالہ باری کا خدشہ ہے ،آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران وزیرستان، ٹانک، بنوں، کرم اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اگلے 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، راولپنڈی اور گلیات میں گرد آلود آندھی اور بارش کی توقع ہے ،پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے،خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت