(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کی درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ پیش نہ ہوئے، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت کی۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ خان نے پیش ہو کر دونوں درخواستوں میں جواب جمع کروایا۔ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار تھانہ رنگ محل لاہور کے ایک مقدمہ، اور تھانہ شفیق آباد کے 2 مقدمات میں ملوث تھا ،ضابطہ کےتحت گرفتار کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ان تھانوں کی پولیس کے خلاف کوئی عدالتی حکم نہ تھا۔نہ درخواست گزار کو حراساں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے15 اگست 2025 کو جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔درخواست گذارکے سنئیر وکیل ملتان بینچ میں پیش ہوئے ہیں لہذا مہلت کی استدعا ہے عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ