(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے جواب جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر انجنئیرنگ محمد اصغر کو کام سے روک دیا، عدالت نے پی ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اصغر کی ڈائریکٹرانجینئرنگ کے عہدے پر تعیناتی کا حکم بھی معطل کردیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈووکیٹ امجد علی کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا اس درخواست کا جواب کہاں ہے، پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ کیس حال ہی میں مجھے ملا ہے، جواب کے لیے کچھ مہلت دے دیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پہلے بھی موقع دیا مزید موقع نہیں دے سکتے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کا حکم معطل کر رہے ہیں اپ آئندہ سماعت تک جواب جمع کروادیں۔
درخواست گزار وکیل کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے آرڈرز کے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا،درخواست گزار وکیل کے مطابق گریڈ17 کے آفیسر محمد اصغر کو گریڈ19 کے عہدے کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے،کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ گریڈ 17 کے آفیسر کو گریڈ 19 میں تعینات کر دیا جائے، پی ایچ اے کے کئی آفیسرز کو نظر انداز کر کے گریڈ 17 کے آفیسر محمد اصغر کو 19 کی سیٹ پر تعینات کیا گیا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت گریڈ سترہ کے آفیسر محمد اصغر کی گریڈ 19 کی سیٹ پر تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے ، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے17 اپریل تک مہلت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی