گھروں میں گاڑیاں دھونے پرپابندی ،خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ،نوٹسز جاری

Apr 09, 2025 | 19:40:PM
گھروں میں گاڑیاں دھونے پرپابندی ،خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ،نوٹسز جاری
کیپشن: کار واشنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)لاہور ہائیکورٹ کے سموگ تدارک کے متعلق احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ،گھروں میں پانی سے  گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی ،خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ اور قانونی کارروائی  ہوگی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی جانب سے لاہوریوں کو آگاہی نوٹسز کا آغاز کردیاگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی جانب سے  جاری کئے گئے آگاہی نوٹس میں شہریوں سے پانی کے تحفظ کی بھی  اپیل کی گئی ہے، آگاہی نوٹس  کے متن کے مطابق پانی کی شدید قلت کے پیش نظر نل کےصاف پانی سے گاڑیاں دھونے پرفوری پابندی عائد کی گئی ہے،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانہ اور قانونی کاروائی کی جائے گی، آگاہی نوٹس  میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کا مقصد پانی کو انسانی ضروریات،  کھانا پکانے اور صفائی کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

 شہریوں سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کو دھونے کے لیے متبادل طریقے استعمال کریں، بالٹی میں جمع شدہ ،دوبارہ استعمال شدہ پانی استعمال کریں، پانی کو ری سائیکل کرنے والے کار واش روم سینٹر کا رخ کیا جائے، بغیر پانی کے صفائی کی مصنوعات استعمال کی جائیں، آگاہی نوٹس  میں ڈپٹی ڈائریکٹر  علی اعجاز نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات تمام گھریلو صارفین سے مکمل تعاون کی اپیل کرتا ہے،، پانی کا تحفظ کیا جائے ، تاکہ اس قیمتی وسیلے کی حفاظت کی جا سکے،محکمہ ماحولیات کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ 11 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی