(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چینی مہنگی ہوگئی ، پچھلے سال ایکسپورٹ کردی اس سال امپورٹ کریں گے ،سولر پینل تنازعہ بن گیا،کچن کا خرچہ پورا کرنا مشکل ہوگیا،ٹرولیم مصنوعات سمگلنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ انفلیشن ریٹ کو بلندیوں پر یہ حکومت لے گئی ہے، چینی مہنگی ہوگئی ، پچھلے سال ایکسپورٹ کردی اس سال امپورٹ کریں گے ، نہروں کے معاملے پر آصف زرداری نے سندھ کی عوام کے ساتھ غداری کی،پچھلے سال جولائی میں صدر ہاؤس میں اجلاس ہوا،صدر زرداری نے خود منظوری دی،ہم نے قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا ، سندھ کا پانی سندھ کے لوگوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا یہ فارم 47 کی رجیم ہے،ہماری بات کو ٹوکا جاتا ہے،ہماری باتیں یہ چلا نہیں سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پچھلے 6 ماہ میں ساڑھے 5 ارب ڈالر مارکیٹ سے خرید کر رکھے ہیں،ایکسچینج ریٹ کم ہوا ہے، ملک معیشت تباہ حال ہے،ملکی قرضے میں 14 ہزار 550 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا،ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی عوام پر قرضہ چڑھا،بجلی 7 روپے کم کرنے پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں،ہمارے دور میں بجلی 17 روپے فی یونٹ تھی،دنیا کی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستانی عوام کو اس کا ریلیف نہیں ملا،یہاں معدنیات پر انوسٹمنٹ کانفرس کروائی جارہی ہے، جہاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جائیں وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی،ن لیگ کے وزراء کہتے ہیں بانی ہی ٹی آئی معافی مانگ لیں تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،یعنی تمام مقدمات جعلی ہیں،کل ہم پر تشدد کیا گیا ،بشریٰ بی بی ، ڈاکٹر یاسمین ، محمود رشید ، شاہ محمود قریشی ، سالار کاکڑ سب سیاسی قیدی ہیں،یہ سب کہتے ہیں جان بھی چلی جائے ہم سب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھی رہیں گے، بلوچستان کے حالات خراب ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان بل لایا گیا ، پیکا کے تحت میڈیا کا گلا دبایا گیا،میڈیا مالکان کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا واحد پیغام یہی کے کہ وہ پاکستان کے لیے ڈٹے ہوئے تھے ، اور ڈٹے رہیں گے،مرکز سے ہمیں این ایف سی فنڈز نہیں دیے جارہے ،ہم پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گورپس کو سراہتے ہیں،پاکستان ہارڈ ریاست ضرور بنے لیکن اس کی بنیاد آئین اور قانون پر ہونی چاہی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ،PTI کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ، وکیل پیش نہ ہوا،سماعت ملتوی