پاکستان سپر لیگ میں پلیئر  ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف

Apr 09, 2025 | 21:03:PM
 پاکستان سپر لیگ میں پلیئر  ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پلیئر  ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کی گئی جو کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔ 

جدید ٹیکنالوجی کے اس فیچر سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور  بیٹنگ سٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا، سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل  نے ہمیشہ جدت کو اپنایا ہے اور  پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے ہم  شائقین کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں،ہمارا مقصد ہمیشہ عالمی معیار کی کوریج فراہم کرنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی ایچ بی ایل پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ کے لیے ایک معیار بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شاندار فتح