(ویب ڈیسک)چین نے امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازعے میں ایک بڑا جوابی وار کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگانے کے ردعمل میں کیا گیا ہے اور چین کی وزارت تجارت نے تصدیق کی کہ یہ نئے ٹیرف 10 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کو مزید شدت دے سکتا ہے۔
اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف لگایا تھا لیکن اب اسے بڑھا کر 84 فیصد کر دیا گیا ہے جو امریکی معیشت اور عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
چینی حکام نے کہا کہ یہ قدم ان کے ملکی مفادات کے تحفظ اور امریکی "یک طرفہ پالیسیوں" کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے اسے "غیر منصفانہ" قرار دیتے ہوئے مزید جوابی اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی