مولانا فضل الرحمان کے رابطے پر وزیراعظم کا پرائیویٹ حجاج کرام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خان)جے یو آئی (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے رابطہ ،مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم کا فوری طور پر وزارت خارجہ سے حجاج کرام کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم ۔
رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے فون پر رابطہ ہوا، مولانا نے وزیراعظم سے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کے حج ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم کا فوری طور پر وزارت خارجہ سے حجاج کرام کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔
حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد نے آج ے یو آئی (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔وفد نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل آگاہ کیا ۔ وفد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی حجاج کرام کے مسائل کے حل کئے ۔وفد میں مولانا بشیر احمد ،ناصر احمد خان ،ثناء اللہ شینواری ،ضعیم ،رانا شاہد ،جمال خان ، انس بشیر ،اخلاق احمد خان ،ناصر محمود اعوان ،ضیاء الرحمان مغل ،فیصل صبوری شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی مہنگی، انفلیشن ریٹ بلندیوں پر،کچن کا خرچہ پورا کرنا مشکل،عمر ایوب