(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے 8 سیشن ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حکومت کے سپرد کر دیں۔
چار سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت اور چار سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئیں،ہائیکورٹ کی جانب سے ججز کو 11 اپریل تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
سیشن جج محمد سرفراز اختر ،جج سپیشل کورٹ کسٹم ، اینٹی سمگلنگ اینڈ ٹیکشن لاہور ،سیشن جج جاوید اقبال سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور ،سیشن جج خاور راشد،،سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی،سیشن جج اظہار الحق سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا تعینات کر دیئے گئے۔
سیشن جج اورنگزیب سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان،سیشن جج اعجاز علی جج احتساب عدالت راولپنڈی،سیشن جج محمد اکمل خان کنٹرول آف نارکوٹکس کورٹ ،سیشن جج محمد یعقوب جج سپیشل کورٹ سنٹرل ٹو گوجرنوالہ تعینات کر دیئے گئے۔