خواتین کےحصے میں جانے سےمنع کرنے پر بھتیجے نے مہندی تقریب میں چچا کو مار دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ضلع قصور کے علاقے سرائے مغل کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں مہندی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔ نشے میں دھت نوجوان کی فائرنگ سے دولہے کا چچا جان کی بازی ہار گیا۔مقدمہ درج لیکن تا حال ملزم گرفتار نا ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں مہندی کی تقریب میں دلہے اشفاق کا دوست عامر نشے کی حالت میں خواتین والے حصے میں جانے لگا، جس پر دلہے کے چچا مختیار نے اسے روکا۔بات تلخ کلامی تک پہنچی تو عامر نے طیش میں آ کر پستول نکالا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے50سالہ مختیار شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ملزم عامر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ،PTI کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ، وکیل پیش نہ ہوا،سماعت ملتوی