(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل پرآگیا اور 31 مارچ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74.74 ڈالرتھی۔
یکم اور2اپریل کوبرینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافےسے 74.95ڈالرفی بیرل ہوئی لیکن 2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالرفی بیرل سے زائد کم ہوئی،اُدھر ملک میں پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹرلیوی بھی پوری70 روپے لگی ہوئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی سے پیٹرول اورڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 12روپے تک کمی بنتی ہے،ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرول اورڈیزل پرجی ایس ٹی لگانے کا اختیار بھی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمت نے جی ایس ٹی لگانا آسان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : فلار ملز ایسوسی ایشن سےپنجاب میں بہتر نرخوں پر گندم خریداری کے حوالے سے سفارشات طلب