پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

Apr 09, 2025 | 22:03:PM
پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کل اڈیالہ ملاقات کی وضاحتیں دیتے رہ گئے ،پارلیمانی پارٹی نے بیرسٹر گوہر سے سخت سوالات کئے،

اراکین نے سوال کیا کہ جب بانی پی ٹی آئی کی بہنیں باہر تھی تو آپ ملاقات کیلئے کیوں گئے ؟ چیئرمین کے اشارے پر پانچ لوگ اڈیالہ کے اندر چلے گئے سیکرٹری جنرل باہر کیوں رہ گئے۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی کمیٹی میں’’منظور نظر “ لفظ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا،پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں پر شاہد  خٹک اور شہریار آفریدی میں بھی توں تکار ہو گئی،عمر ایوب نے شاہد خٹک اور شہریار آفریدی کی صلح کروا کے خاموش کروایا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں بولنے کا موقع نہ دینے پر عمر بازئی نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا،عامر ڈوگر نے بازئی کے شکوہ کو مذاق میں اڑا دیا اور آئندہ موقع دینے کا وعدہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی میں سخت سوالات کے باعث بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں بھی شرکت نہ کی،زرتاج گل ،عامر ڈوگر نے بیرسٹر گوہر کو منانے کی کوشش مگر بات نہ بنی ۔ 

بیرسٹر گوہر عمر ایوب کی تقریر سے بھی پہلے ایوان چھوڑ کر چلے گئے ،شیر افضل مروت ، عاطف خان نے بھی احتجاج میں شرکت نہ کی،شیر افضل مروت پارلیمنٹ کے احاطے میں کئے گئے احتجاج پر جملے کستے رہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: