(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر پانی پت میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں رہنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ سونے کے لیے اس پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اس کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا کر اس پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کردی ہیں۔
بھارت کے ایک نجی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق پانی پت شہر کی ایک کالونی میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے 'جلاد' شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے نشے کے عادی شوہر نے پیسوں کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ سونے کے لیے اس پر دباؤ ڈالا۔ یہی نہیں اس نے فرضی آئی ڈی بنا کر اس پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کردیں۔ فحش ویڈیوز بیوی کی تھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنے شوہر سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے اسے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسے صرف پیسے چاہئے اور وہ کیسے بھی لاکر دو ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے گزشتہ پانچ سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ ملزم شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ہری سنگھ کالونی کی رہنے والی ہے۔ اس کی شادی 2020 میں پانی پت کے ڈبر کالونی کے رہنے والے پنکج سے ہوئی تھی۔شادی کے کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا لیکن پھر اسے جہیز کے لیے ہراساں کیا جانے لگا۔ اس کے شوہر اور ساس نے اس کو جہیز نہ لانے پر طعنہ دینا شروع کردیا اور پھر اس کے ساتھ مار پیٹ کی جانے لگی۔
پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ہری سنگھ کالونی کی رہنے والی ہے۔ اس کی شادی 2020 میں پانی پت کے ڈبر کالونی کے رہنے والے پنکج سے ہوئی تھی۔شادی کے کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا لیکن پھر اسے جہیز کے لیے ہراساں کیا جانے لگا۔ اس کے شوہر اور ساس نے اس کو جہیز نہ لانے پر طعنہ دینا شروع کردیا اور پھر اس کے ساتھ مار پیٹ کی جانے لگی۔شوہر کے رویے سے تنگ آکر خاتون اپنے میکے میں رہنے لگی۔ دونوں پارٹیوں نے 20 نومبر 2024 کو پنچایت بلائی، پنچایت میں فیصلہ ہونے کے بعد وہ واپس اپنے سسرال چلی گئی لیکن اس کا شوہر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ وہ اسے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔ اب اس کے شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ایس دھونی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،IPL میں تاریخ رقم کردی