ایمیزون کا بڑا اعلان،ڈیلیوری اہلکاروں کیلئے 100ریسٹ سینٹرز  بنیں گے

Apr 09, 2025 | 23:18:PM
 ایمیزون کا بڑا اعلان،ڈیلیوری اہلکاروں کیلئے 100ریسٹ سینٹرز  بنیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمیزون بھارت میں کام کرنے والے ڈیلیوری اہلکاروں کیلئے 100ریسٹ پوائنٹ فراہم  کرے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمیزون نے  منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2025 کے آخر تک ملک بھر میں اپنے آشرے اریسٹ سنٹرز کی تعداد کو 100 تک بڑھا دے گا۔ کمپنی نے یہ خصوصی مراکز  ای کامرس اور لاجسٹکس کے شعبے میں کام کرنے والے ڈیلیوری پارٹنرز کے لیے بنائے گئے ہیں، جہاں انہیں ایئر کنڈیشنڈ بیٹھنے کی جگہ ، پینے کا صاف پانی، الیکٹرولائٹ، موبائل چار جنگ پوائنٹ ، ٹوائلٹ، فرسٹ ایڈ کٹ اور ریفریشمنٹ جیسی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ 
یہ اقدام لاجسٹک انڈسٹری میں ایمیزون کی جانب سے ایک منفر د اور پہلی کوشش ہے ، جس میں انتہائی گنجان علاقوں میں کام کرنے والے ڈیلیوری اہلکاروں کے لیے ریسٹ پوائنٹ فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ مراکز پٹرول پمپوں اور کمر شل کرائے کی جگہوں پر واقع ہیں اور ہفتے کے ساتوں دن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ہر سینٹر میں تقریباً 15 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ایس دھونی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،IPL میں تاریخ رقم کردی