بھارت کی جیت بارش نے چھین لی۔۔ ناٹنگھم ٹیسٹ ڈرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ بھارت کی جیت بارش نے چھین لی۔ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے نئے پوائنٹس سسٹم کے تحت میچ ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کو برابر 4-4 پوائنٹ ملے ہیں۔ بھارت کی ٹیم کو نقصان ہوگیا کیونکہ میچ جیتنے کیلئے اس کو 157 رنز کے آسان ہدف کی ضرورت تھی، اس کے پاس میچ جیت کر پورے 12 پوائنٹس حاصل کرنے کا ایک اچھا موقع تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا ہے۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی۔ بھارت کے پاس اس مقابلے کو جیت کر سیریز میں 0-1 کی سبقت لینے کا موقع تھا، کیونکہ اسے جیتنے کے لئے 157 رنوں کی ضرورت تھی جبکہ اس کے 9 وکٹ باقی تھے، لیکن بارش انڈیا اور جیت کے درمیان حائل ہوگئی۔
خیال رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالی اس ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا آغاز ہوا ہے۔ اس بار پوائنٹس سسٹم میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔ اس لئے ہر میچ کا نتیجہ اہم ہے۔ بھارت عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پہلی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرکے فائنل میں پہنچا تھا۔ جون میں ہونے والے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ س نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس بار عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ دوسرے سیزن میں ایک میچ جیتنے پر 12 پوائنٹس ملیں گے۔ مقابلہ ٹائی ہونے پر دونوں ٹیموں کو 6-6 پوائنٹ جبکہ ڈرا ہونے کی صورت میں 4-4 پوائنٹ ملیں گے۔ ٹیموں نے میچ کھیل کر جو پوائنٹ حاصل کئے ہیں، ان کے فیصد پوائنٹ کی بنیاد پر ٹیموں کی رینکنگ طے ہوگی۔ عالمی ٹیسٹ چمپئین شپ کے پہلے سیزن میں ہر سیریز کے برابر 120 پوائنٹ ہوتے تھے، چاہے یہ 2 ٹیسٹ کی سیریز ہو یا پانچ کی۔ لیکن اس بار ہر ٹیسٹ کے برابر پوائنٹ ہوں گے۔ 2ٹیسٹ کی سیریز میں24 پوائنٹ اور5 ٹسٹ میچ کی سیریز میں60 پوائنٹ ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کر کٹ حکام کی جا نب سے پا کستان کیخلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق