کالی گھٹائیں،  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش

Aug 09, 2021 | 09:40:AM

(24 نیوز)آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم کشمیر، بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جیت بارش نے چھین لی۔۔ ناٹنگھم ٹیسٹ ڈرا

مزیدخبریں