کراچی۔۔ کورونا کیسز میں تیزی۔۔ شرح 21 فیصد سے زائد ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کی روک تھام کے حوالے سےسندھ بھر میں بڑھتے کیسز کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی جبکہ شہر قائد کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.91فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 1360 ٹیسٹ میں سے 162 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4.02 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ کےمختلف اضلاع میں 7 ہزار 714 ٹیسٹ میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق سامنے ہوئی ہے۔اسی طرح سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 53افراد کی جان لے گیا، مثبت شرح 7.54فیصد