(24نیوز)کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی اقدامات جاری، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاؤن لگایا گیا لاک ڈاؤن 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔
محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیئے جائیں گے، ان ڈور ڈائننگ بند کر کے آؤٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔ سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتےاور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی۔۔ کورونا کیسز میں تیزی۔۔ شرح 21 فیصد سے زائد ہو گئی