سعودی حکومت نے منظور شدہ 4کوروناویکسینوں کے نام بتا دئیے

Aug 09, 2021 | 10:26:AM
سعودی حکومت نے منظور شدہ 4کوروناویکسینوں کے نام بتا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب کا کہنا ہے کہ   شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور منظور شدہ ویکسین لگوائیں۔
 تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پر  پھیلائی گئی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور  منظور شدہ ویکسین لگوائیں۔

سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی، سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے وہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 4 ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نےکہا ہے کہ حکومت نےچینی ویکسین کی تردید کر دی جبکہ فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے