کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی دوسری خوراک لگوانے والوں کے لئے کچھ اہم اور ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے لہٰذا شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے 1166 سے ایم ایس ایم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں جب کہ سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے۔
Covid vaccination - 2nd dose info
— Faisal Sultan (@fslsltn) August 9, 2021
You can get 2nd dose of the vaccine ANYTIME after the minimum time interval has elapsed
Sinopharm - 3 wks
Sinovac & Astrazeneca- 4 wks
Don't need to wait for reminder SMS from 1166 (comes after 6 wks fr Sinopharm & Sinovac & 12 wks fr AstraZ)
دوسری جانب این سی او سی نے سائنو فارم ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو جعلی قرار دیا ہے۔این سی او سی کا کہنا ہےکہ گزشتہ دو روز سے سائنو فارم ویکسین لگوانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش کررہی ہیں، ویکسین لگوانےکی گائیڈلائنز کی درست معلومات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے منظور شدہ 4کوروناویکسینوں کے نام بتا دئیے