شلپا سیٹھی اور اسکی ماں ٹھگ نکلیں۔۔پولیس نے شکایت پر کیاایکشن لیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹھگی کے الزام میں بھارت کی لکھنئو پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی ماں سنندا پر شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ لکھنو کے حضرت گنج اور وبھوتی کھنڈ تھانے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔لکھنئو پولیس نے ویلنیس سینٹر کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی کےکیسز میں تفتیش تیز کردی ہے۔
بھارت کے ایک نجی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق لکھنئو پولیس کی ایک ٹیم تفتیش کیلئے ممبئی پہنچ گئی ہے، جبکہ دوسری ٹیم بھی ممبئی پہنچے گی، پولیس شلپا سیٹھی اور اسکی والدہ سے پوچھ گچھ کریگی۔ اگر ٹھگی میں دونوں کا کردار پایا گیا تو ان کی گرفتاری بھی ممکن ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکاری کے علاوہ شلپا شیٹھی آیوسس ویلنیس سینٹر نام سے ایک فٹنس چین بھی چلاتی ہیں۔ اس کمپنی کے چیئرمین شلپا شیٹھی ہیں، جبکہ ان کی ماں سنندا ڈائریکٹر ہیں۔ الزام ہے کہ ویلنیس سینٹر کی برانچ کھولنے کے نام پر شلپا شیٹھی اور ان کی ماں نے دو لوگوں سے کروڑوں روپئے لئے، لیکن جو وعدہ کیا گیا تھا، اسے پورا نہیں کیا گیا۔ اس معاملے میں وبھوتی کھنڈ تھانے میں اومیکس ہائیٹس باشندہ جیوتسنا چوہان اور حضرت گنج تھانے میں روہت ویر سنگھ نے ٹھگی کے نام پر مقدمہ درج کرایا تھا۔ اب اس معاملے میں شلپا شیٹھی اور ان کی ماں سے پوچھ گچھ کے لئے حضرت گنج پولیس اور وبھوتی کھنڈ پولیس نے نوٹس بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالی گھٹائیں، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش