(24نیوز)ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک فلم میں کام کرنے کے محض 11 روپے بطور معاوضہ لیے تھے؟
'دی اسٹرینجر اِن دی مرر 'میں راکیش نے لکھا کہ سونم اور میری دہلی 6 کی شوٹنگ کے دوران کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی جس کے بعد میں نے فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' (2013) میں سونم کپور کو کاسٹ کیا اور اسی فلم میں اداکارہ نےمعاوضہ 11 روپے لیے۔
سننے میں یہ بات کافی عجیب لگتی ہے لیکن یہ بات بالکل سچ ہے۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دہلی 6 کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے یہ انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سونم کی فلم میں گیسٹ اپئیرنس تھی اسی وجہ سے وہ فلم کے کچھ ہی حصے میں دکھائی دیں لیکن انہوں نے اس فلم میں جان ڈال دی۔ مذکورہ فلم بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی گئی تھی_
راکیش نے یہ بھی بتایا کہ سونم نے بذات خود اپنے لیے 11 روپے معاوضہ قبول کیا تھا، وہ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کیلئے بہت خوش تھیں اور انہوں نے میرا شکریہ ادا بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری