(24نیوز)وزیراعظم عمران خان لاہورپہنچ گئے، عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت سمیت وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
عمران خان گورنر ہاؤس بھی آئیں گے،گورنر پبجاب وزیراعظم کو پنجاب آب پاک اتھارٹی پر بریفنگ بھی دینگے، عمران خان چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور صوبائی وزرا سے بھی ملیں گے جبکہ گورنر ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم سگیاں کے علاقے میں میواکی جنگل میں افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز۔۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ