دو شادیاں ٹوٹنے کے سوال پر اداکارہ نے غصے میں کیا جواب دیا۔۔؟

Aug 09, 2021 | 11:31:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شویتا تیواری  نے دو مرتبہ شادی کی لیکن دونوں شادیاں ناکام رہیں ، جب ان سے شادی ٹوٹنے کا سوال کیا گیا تو  وہ اس پر غصہ کر گئیں اور پھر  شویتا نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اگر ہمارا ایک ہاتھ کسی وجہ سے کٹ گیا ہے تو کیا ہم جینا چھوڑ دیں گے؟‘۔

بھارتی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق چند سال قبل میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران شویتا تیواری نے کہا کہ ’وہ ایک انفیکشن سا تھا جس کی وجہ سے میں تنگ آ گئی تھی۔ میں نے اسے اپنی زندگی سے نکال دیا اور اب ٹھیک ہوں‘۔ اداکارہ شویتا تیواری اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سےشوشل میڈیا پر خوب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شویتا نے دو مرتبہ شادی کی لیکن دونوں شادیاں ناکام رہیں۔ رشتوں میں انہیں خوشی کے بجائے غم ملا لیکن شویتا نے زندگی کے مشکل مرحلے میں بھی اپنی ہمت اور حوصلہ برقرار رکھا۔ وہ اکیلے اپنی بیٹی پلک تیواری اور بیٹے ریانش کی پرورش کر رہی ہیں ۔

ایک انٹرویو کے دوران ،شویتا کو غصہ آیا جب ان سے ان کی دوسری شادی کے ٹوٹنے کے بارے میں پوچھا گیا۔ شویتا نے کہا  اسی طرح زندگی کے کسی حصے کا خراب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جینا چھوڑ دیں۔ مجھے اپنے بچوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔ شویتا نے کہا کہ میرا ان لوگوں سے ایک سوال ہے جو کہتے ہیں کہ دوسری شادی کیسے ناکام ہو سکتی ہے ، میں پوچھتی ہوں کہ ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟ کم از کم مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں اس کے بارے میں بات کر پا رہی ہوں، میں اپنے پارٹنرسے بول پائی کہ میں تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

 ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری  کی زندگی کافی اتار چڑھاؤے بھری ہوئی ہے۔ پھر بھی وہ اپنے مداحوں کے لئے وقت نکالنا نہیں بھولتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر  کرتیی رہتی  ہیں، جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی ہیں۔ شویتا تیواری کے فیشن سینس کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ اداکارہ کی بیٹی پلک تیواری بھی ان کی مداح ہیں۔ انہوں نے تصویر پر کمنٹ کرکے ماں شویتا تیواری اپنے پیار کا اظہار کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں، ’مان گئے کہ آپ بولڈ ہیں‘۔ 

 شویتا تیواری نے شو ’خطروں کے کھلاڑی 11‘ سے ٹی وی پر زبردست واپسی کی ہے۔ شو میں وہ اپنے انداز سے ناظرین کو لبھانے میں کامیاب رہی ہیں۔شویتا تیواری نے ایک نئے ٹرینر کے ساتھ نئے جم روٹین سے اپنا وزن کافی کم کیا ہے۔ شویتا تیواری ساڑی میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔شویتا تیواری گزشتہ ماہ سے تنازعات کا شکار ہیں۔ اداکارہ کے سابق شوہر ابھینو کوہلی نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں بیٹے ریانش سے الگ کر رہی ہیں۔ شویتا تیواری ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی  سے مقبول ہوئی تھیں۔ وہ اس کے بعد سلمان خان کے شو بگ باس میں نظر آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا سیٹھی اور اسکی ماں ٹھگ نکلیں۔۔پولیس نے شکایت پر کیاایکشن لیا۔۔؟

مزیدخبریں