سیاسی میدان میں ایک اور جماعت کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے سیاسی میدان میں ایک اور سیاسی جماعت کا اضافہ ہونے لگا،سابق رکن پارلیمنٹ شاہ گل آفریدی نے اپنی سیاسی جماعت تحریک استقلال پاکستان بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ گل آفریدی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک استقلال پاکستان کو باقاعدہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ کرا لیا گیا ہے۔نئی جماعت کےجھنڈے کا رنگ کالا اور سبز منتخب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو شاہ گل آفریدی اسلام آباد میں تحریک استقلال پاکستان کا باقاعدہ اعلان کریں گے.
واضح رہے کہ اس سے قبل ائیرمارشل (ر) اصغر خان نے اپنی جماعت کا نام تحریک استقلال رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دو شادیاں ٹوٹنے کے سوال پر اداکارہ نے غصے میں کیا جواب دیا۔۔؟