(24 نیوز)محکمہ بلدیات نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر کمیشن بنانے کی سمری ارسال کر دی۔ جسٹس (ر)عظمت سعید کا نام کمیشن کے سربراہ کے طور پر تجویز کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ کمیشن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولر کر سکے گا۔ 25 فیصد تک کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر کے ریگولیشن کیا جا سکے گا۔ 25 فیصد سے زائد خلاف ورزی پر سکیم کو درست کرنا پڑے گا۔ یہ کمیشن صرف رہائشی علاقوں میں ہاؤسنگ سکیم کی منظوری دے گا۔ گرین ایریا میں بننے والی ہاؤسنگ سکیم کو منظور نہیں کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دو شادیاں ٹوٹنے کے سوال پر اداکارہ نے غصے میں کیا جواب دیا۔۔؟