63 سال سے زائد عمر کے حامل افراد کو دوبارہ نوکری دینے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے 63 سال سے زائد عمر کے حامل افراد کو دوبارہ نوکری دینے پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت اب 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو نوکری نہیں دے سکے گی۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بھی اب 63 سال سے زائد کے ریٹائرد افسران ممبر تعینات نہیں ہو سکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: دو شادیاں ٹوٹنے کے سوال پر اداکارہ نے غصے میں کیا جواب دیا۔۔؟