اب ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن حبیب بینک ادا کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی سرکار نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن حبیب بینک کے اکائونٹس میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکار نےریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اگلے ماہ سے پوسٹ آفس کے ذریعے جاری کرنا بند کردی اب وفاقی اداروں کے ملازمین کو پینشن حبیب بینک کے اکائونٹس میں منتقل کی جائیں گی۔
ریٹائرڈ ملازمین کو فوری طور رواں ماہ میں اکائونٹس کھلوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اگست کی پینشن ستمبر میں اکائونٹ میں منتقل کی جائیں گی۔ وفاقی سرکار پوسٹ آفس کی نجکاری کرنے جارہی ہےریٹائرڈ ملازمین سرکاری اداروں کو پرائیویٹائز کرکے ملازمین کو بیروزگار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار ٹرک نے میٹر و بس کے تین جنگلے توڑ ڈالے