(24نیوز)کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت میں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت میں استغاثہ کی درخواست پر فرد جرم میں قتل بالسبب، زیادتی، شواہد چھپانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا جبکہ ملزموں کی جانب سے ڈی این اے کا سیمپل تاحال نہیں دیا ، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیاہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے گزشتہ برس کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں بیٹی کے دوست، ایک ہسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا تھا اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی۔۔ کورونا کیسز میں تیزی۔۔ شرح 21 فیصد سے زائد ہو گئی