مسائل کا حل مشن ۔عوام کی خدمت سے سکون ملتا ہے: عثمان بزدار

Aug 09, 2021 | 14:08:PM
مسائل کا حل مشن ۔عوام کی خدمت سے سکون ملتا ہے: عثمان بزدار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں، عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ میں بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے بزرگ خاتون سے حال احوال پوچھا، بزرگ خاتون نے  عثمان بزدار کو مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔سردار عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں، وزیراعلی سے گفتگو میں بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ ”شکریہ بیٹا، جیتے رہو“، ”عثمان بزدار ساڈا مان اے”تینوں رب دیاں رکھاں“۔اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں۔ میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔ہر ممکن کوشش کریں گے کہ لوگوں کے مسائل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر۔۔حکومت کا ہنگامی فیصلہ