(ویب ڈیسک) اکثر سننے میں آیا ہے کہ گرل فرینڈ نے عاشق کے لئے گھر چھوڑ دیا،شادی توڑ دی وغیرہ وغیرہ مگر سسرال میں عاشق کو بلوانا سمجھ سے بالا تر ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے گوڈا کے مہرما میں پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ لڑکی نے اپنے عاشق کو رشتہ دار بنا کرسسرال بلوایا اورسسرالیوں سے4 دنوں تک جم کر خاطرداری کروائی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ بہار کے پنسیا رجون کی رہنے والی آشا کماری کی شادی کندن نامی نوجوان سے ہوئی ۔ شادی کے 4 ماہ بعد اس کا شوہرکندن نوکری کی تلاش میں دہلی چلا گیا ۔ جس کے بعد لڑکی نے اپنے عاشق کو اپنے سسرال میں بلالیا اور اس کو اپنا رشتہ دار بتاکر 4 دنوں تک رکھا اس دوران سسرال والوں نے اس کی باتوں پر یقین کرکے عاشق کی جم کر خاطرداری کی ۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی طالبہ سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی۔۔پھر کیا کیا جانیے!
آشا کے سسر بنواری منڈل نے بتایا کہ جب نوجوان کے ساتھ خاندانی گفتگو ہوئی اور رشتہ داروں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ پھنستا ہوا نظر آیا جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ نوجوان رشتہ دار نہیں بلکہ بہو کا عاشق ہے ۔ اس کے بعد عاشق کو خاموشی سے بھگا دیا گیا تھا۔مجھے شک تھا کہ لڑکا بہو سے دوبارہ ملنے کے لئے گھر آسکتا ہے ، اس لئےرات کو جاگتا رہتا تھا اور آخر کارلڑکا دوبارہ گھر آیا اور پکڑا گیا ۔
گاؤں والوں نے عاشق کوبجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا ۔ ادھر عاشق نے بتایا کہ وہ دوا لینے کیلئے گاوں آیا تھا لیکن شک کی بنیاد پر اسے یرغمال بنا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کا نکاح سے قبل ہی شادی سے انکار ۔۔آخر کیا ہوا۔۔؟