دلہا دلہن کی تصاویر لینے والا فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں جا گرا،ویڈیو وائرل

Aug 09, 2021 | 15:44:PM
دلہا دلہن کی تصاویر لینے والا فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں جا گرا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دلہا اور دلہن کی فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹو گرافر  سوئمنگ پول میں جا گرا ، ویڈیو وائرل ہو گئی۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔

 ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔ اس واقعے پر دلہا دلہن بھی ایسے چونکے کہ ہر دیکھنے والا ہنس پڑا۔

ویڈیو ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سفاک شوہر نے بیٹی کے سامنے بیوی کو بے دردی سےقتل کر دیا