نور قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع

Aug 09, 2021 | 15:54:PM
نور قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، نور مقدم قتل کیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو اسلام آباد کچہری میں بخشی خانے لایا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین نے ملزمان کی روبکار کے ذریعے حاضری لگائی ۔

ملزمان کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیابلکہ  پولیس بخشی خانہ سے ہی ملزمان کو لے کر اڈیالہ جیل واپس روانہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:      دلہا دلہن کی تصاویر لینے والا فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں جا گرا،ویڈیو وائرل