ٹرین سے سفر کرنے والوں کیلئے نئی شرط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں وزارت ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2021 کے بعد کم از کم کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کےلئے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے ویکسین مہم آگاہی کےلئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا اپنی ناکامیوں کا پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے: شاہ محمود قریشی