پاک افغان بارڈر چوتھے روز بھی بند۔ سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے

Aug 09, 2021 | 18:37:PM

 (24نیوز)پاک افغان بارڈر چوتھے روز بھی ہر قسم کی پیدل آمدوفت اور تجارتی سرگرمیوں کےلئے بند رہا ، سرحد کی بندش سے دونوں جانب سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب حکام نے سرحد کھولنے کے طریقہ کار پر مزاکرات کئے گئے ہیں، بہت جلد سرحد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے سرحد کورونا ایس اوپیزکے تحت بند کرنے کے بعد محدود پیمانے پر آمد ورفت کی اجازت دی جارہی ہے تاہم افغان طالبان سرحد مکمل طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسا نا ممکن ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بچوں کی فکر ہے تو کم از کم ایک درخت لگاﺅ۔۔عمران خان۔۔میاواکی جنگل کا افتتاح

مزیدخبریں