استعفے تیار ہیں ۔جب کہیں گے پیش کردینگے ۔ ارکان اسمبلی کی جہانگیر ترین کو یقین دہانی

Aug 09, 2021 | 18:44:PM
استعفے تیار ہیں ۔جب کہیں گے پیش کردینگے ۔ ارکان اسمبلی کی جہانگیر ترین کو یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اعزاز میں عشایے کا اہتمام کیا گیا،عشائیہ کے موقع پر دو ارکان اسمبلی نے جہانگیر کو یقین دہانی کروائی کہ استعفے تیار ہیں جب کہیں گے پیش کردینگے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زوار وڑائچ نے کہا کہ یہ ایم پی اے شپ جہانگیر ترین کی دی ہوئی ہے وہ جس وقت حکم کریں گے اسی وقت استعفیٰ دے دوں گا۔
نذیر بلوچ کا کہنا تھا کہ پورا ضلع جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہے اوراپنے لیڈر کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔
پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ مجھے میرے کارکنوں نے بھرپور حوصلہ دیا میں سب کا شکرگزار ہوں۔ لودھراں کے عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں بھی ان سے بے حد محبت کرتاہوں۔
عوام کو مجھ سے جو امیدیں وابستہ ہیں میں ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ عوام گواہ ہیں کہ میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی، جو حالات پیدا کئے گئے اس پر مجھے بہت دکھ ہے۔ حلقے سے دوری کی وجہ میرے اوپر بڑی آزمائش تھی مگر میں نے مقابلہ کیا اور اللہ نے مجھے سرخرو کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ ساحل پر ڈانس کی ویڈیو وائرل