محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع 

Aug 09, 2021 | 19:38:PM
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں شروع ہو گیا،اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکررہے ہیں،اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شریک ہیں۔
کراچی میں حافظ محمد سلفی کی صدارت میں زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں زونل کمیٹی ارکان قاری محمد اقبال ،قاری نظیر اورسردار سرفراز شریک ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک میں چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں ،کوئٹہ میں چاند7 بجکر 25 منٹ سے لیکر8 بجکر 19 منٹ پر نظر آسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ چاند کی عمر 24 گھنٹے ہے، غروب آفتاب کے بعد54 منٹ تک کراچی میں چاند دیکھا جا سکے گا،آج غروب آفتاب7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔
اسلام آبادمیں حافظ محمد اقبال نعیمی کی زیرصدارت زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیاجبکہ لاہورمیں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی ،شہادت موصول ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیاجائے گا،چاند نظرآنے اور نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر کے قتل کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی؟ ملزم کا سنسنی خیزانکشاف