بجلی بلوں کا نیا نظام ۔عوام کی چیخیں نکلیں گی ۔ زوردار جھٹکا لگے گا۔ چیئر مین نیپرا 

Aug 09, 2021 | 19:40:PM
  بجلی بلوں کا نیا نظام ۔عوام کی چیخیں نکلیں گی ۔ زوردار جھٹکا لگے گا۔ چیئر مین نیپرا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)چیئرمین نیپرا نے بجلی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی تیاریوں پر کہا ہے کہ اس سےعوام کی چیخیں نکلیں گی اور لوگوں کوزوردار جھٹکا لگے گا۔نیپرا میں پاورسیکٹر سبسڈیز کو ٹارگٹڈ بنانے کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت ہوئی۔
حکام پاورڈویژن نے کہا کہ چھ ما ہ کی کھپت پر پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری بنانے کی تجویز ہے، سروے سے پتا چلا کہ دو سو یونٹ والے صارفین کے پاس لگژری آئٹمز نہیں ہوتیں، لہٰذا دوسویونٹ والے صارفین کو پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری میں رکھا جائے گا، حکومت احساس پروگرام کے ذریعے صارفین کو سبسڈی دے گی، دو سویونٹ والے صارفین مستقبل میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے بھی مستثنیٰ ہوں گے ، جب تک چیزیں شناختی کارڈ سے منسلک نہیں ہوتیں اس وقت تک پلان دیاہے، لائف لائن صارفین کی حد 50 یونٹ سے بڑھا کر 100یونٹ کررہے ہیں، سبسڈی تمام صارفین کی بجائے سماجی و اقتصادی بنیادوں پر دی جانی چاہئے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگر ایک صارف چھ ماہ میں 200 یونٹ سے اوپر چلا گیا تو وہ پروٹیکٹڈ سے نکل جائےگا، ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں بنانا ہم نے بجلی بل کو سادہ بناناہے،پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ فیز ون میں کراس سبسڈی کی کوئی تبدیلی نہیں لارہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آپ ہمارے پاس سلیبز لے کر آئے ہیں، دوسرے مرحلے میں حکومتی ٹیرف لے کر آئیں گے، لوگوں کی چیخیں دوسرے فیز میں نکلیں گی اور انہیں زور کا جھٹکا لگے گا، اس پوری حکمت عملی کےلئے پانچ سال کا عرصہ کیوں لگے گا، مجھے شک ہے کہ اگر ہم آج فیز ون منظورکردیں کل فیز ٹو آجائے گا، سلیبز کی منظوری اور چیز ہے اور اسکا ٹیرف اورچیز ہے، ضروری نہیں کہ اگر سلیبز کی منظوری دے دی تو ٹیرف سٹرکچر بھی منظورکردیں۔
حکام پاور ڈویژن نے جواب دیا سبسڈیز اور کراس سبسڈیز کو مرحلہ وار کم کریں گے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا پاورانڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں، ہم ٹیکنیکل اینڈ ڈسٹریبیوشن لاسز سے مطمئن نہیں ہیں، ڈسکوز کے بورڈز میں قابل افراد کو لایاگیاہے، پاورسیکٹر میں سست روی سے سہی مگر تبدیلی آرہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی ماہرہ خان نے عروسی جو ڑا پہن لیا