بھارت کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان کو ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی سطح پر پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز،پاکستان کو آئندہ دو سال کیلئے ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کیلئے 2008 میں کیاگیا تھا،ابوظہبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں ،بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجودڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی،پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہاتھا۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے،2008 کے بعد پہلی بار پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے،ذمہ داری دینے پر ابوظہبی ڈائیلاگ اورممبرممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
زلفی بخاری نے کہاکہ سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کیلئے کوششوں کا اعتراف ہے ،ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کیلئے بہترماحول دینگے ،اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے گا،انہوں نے کہاکہ پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع